ایس ایس پی نیکوکارا کو قانون کی پاسداری کی سزا دی گئی‘ ترجمان عوامی تحریک
جن پولیس افسروں نے ماڈل ٹاؤن میں بے گناہوں کو شہید کیا حکمران انکا تحفظ کر رہے ہیں حکومت کو انتقامی کارروائیوں کی کھلی چھوٹ مل گئی تو پھر پولیس کو سیاسی غلامی سے آزاد کروانا ممکن نہیں رہے گا
بدھ 1 اپریل 2015 22:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے ایس ایس پی اسلام آباد نیکو کارا کی بر طرفی پر اپنے شدید ردعمل میں کہا ہے کہ نیکوکارا کو قانون کی پاسداری کی سزا دی گئی،جن پولیس افسروں نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں بے گناہوں کو شہید کیاان پولیس افسران کا حکمران تحفظ کر رہے ہیں اور انہیں پر کشش عہدوں سے نواز رہے ہیں اور حکمرانوں کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے والے پولیس افسران کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں قتل و غارت گری میں براہ راست ملوث ایک ڈی آئی جی اور ایس پی ابھی تک اپنے عہدوں پر کام کر رہے ہیں اور ماڈل ٹاؤن قتل عام کی ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو فیلڈ میں تعینات کر دیا گیا اور ایک مرکزی ملزم کو سفیر بنا کر جنیوا بھیج دیا گیا ۔(جاری ہے)
ان فیصلوں سے ثابت ہو گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں یہی حکمران ملوث ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ نیکو کارا نے حکومت کے غیر قانونی احکامات نہ مان کر قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔چیف جسٹس سپریم کورٹ حکومت کے ”ہٹلری اقدام“ کا نوٹس لیں اور نیکو کارا کو سزا کی بجائے انعام ملنا چاہیے۔حکومت کے انتقامی اقدام کے باعث ایماندار پولیس افسران میں تشویش ہے۔حکومت کو انتقامی کارروائیوں کی کھلی چھوٹ مل گئی تو پھر پولیس کو سیاسی غلامی سے آزاد کروانا ممکن نہیں رہے گا ۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.