وزیر اعلی سندھ کی کو آر ڈینیٹر نا دیہ گبو ل کی محکمہ انسا نی حقوق کے افسرا ن اور ملا زمین کو سختی سے ہدا یت

انسا نی حقوق کے کیسز کو تر جیحی بنیا دو ں پر حل اور محکمہ کی کا ر کر دگی کو مزید بہتر بنا نے کے لئے ٹھو س اقدما ت کئے جا ئیں، اجلا س سے خطاب

بدھ 1 اپریل 2015 22:40

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) وزیر اعلی سندھ کی کو آر ڈینیٹر برا ئے انسا نی حقوق نا دیہ گبو ل نے محکمہ انسا نی حقوق کے افسرا ن اور ملا زمین کو سختی سے ہدا یت دی ہے کہ انسا نی حقوق کے کیسز کو تر جیحی بنیا دو ں پر حل کیا جائے اور صو بے میں محکمہ کی کا ر کر دگی کو مزید بہتر بنا نے کے لئے ٹھو س اقدما ت کئے جا ئیں ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے دفتر میں محکمہ انسا نی حقوق کے افسرا ن اور ملا ز مین کے سا تھ محکمے کی کا ر کر دگی کے حوالے سے منعقدہ اجلا س کی سر برا ہی کرتے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے محکمہ کی سا ل 2015کے سہ ما ہی رپو ر ٹ کے حوا لے سے ایڈ منسٹریٹر محکمہ انسانی حقوق اشفا ق احمد سے تفصیلی بریفنگ لی اور محکمہ سے غیر حا ضر ملا ز مین کے خلا ف تا دیبی کا ر وا ئی کا حکم بھی دیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کی کا ر کر دگی کے حوا لے سے دیئے گئے کا م میں کسی قسم کی کوتاہی اور لا پر وا ہی نہ بر تی جا ئے اور غیر حا ضر ذمہ دار ملا ز مین کے خلا ف سخت تا دیبی کا ر وا ئی کی جا ئے ۔

انہو ں نے بتا یا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قا ئم علی شا ہ محکمہ کی صو بے کے لئے کئے جا نے وا لے اقدا ما ت سے با خبر ہیں اور وقتاََ فوقتاََ بریفنگ لیتے رہتے ہیں لہذا محکمہ کے تما م افسرا ن اور ملا زمین اپنے کا م خو ش اسلو بی سے انجا م دیں ۔ایڈمنسٹریٹر اشفاق احمد نے بتا یا کہ کچھ ما لی مشکلا ت کے با عث پریشانیو ں کا سا تھ تھا لیکن تما م معا ملا ت حل کیئے جا چکے ہیں اور انسا نی حقوق کا ادا ر ہ مکمل طو ر پر فعا ل ہے ۔اس مو قع پر محکمہ کے ڈا ئریکٹر شو کت میمن ،لیگل ایڈ کمیٹی ،میڈیکل ایڈ کمیٹی اور شکا یتی سیل کے افسرا ن اور ملا زمین بھی مو جو د تھے ۔##

متعلقہ عنوان :