Live Updates

پشاور،تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 1 اپریل 2015 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کراچی میں پی ٹی آئی کے رہنماوٴں پر حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے پریس کلب پشاور کے سامنے ایم کیو ایم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے کی قیادت صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی اورپی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری خالد مسعود یاسین خلیل اور فضل الہی کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین ایم کیو ایم کے خلاف زبردست نعرے بازی کر رہے تھے مظاہرے کی قیادت کرنے والے رہنماوٴں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند لوگوں نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا ہے اْن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ایک دہشت گرد تنظیم ہے جس نے پورے کراچی پر قبضہ کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی ان کے عزائم کو ناکام بنا دے گی ۔مقررین کاکہنا تھا کہ الطاف حسین نے کراچی کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔ حکومت فوری طور پر الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کرے ،ایم کیو ایم کے ہر رہنما کے گھر سے دہشت گرد برآمد ہو رہے ہیں ۔کراچی میں کسی کی بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے ،کراچی ہم سب کاشہر ہے ،بعدازاں مظاہرین پرامن طورپر منتشرہوگئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات