راولپنڈی‘ بیکن ہاؤس کنڈر گارڈن سٹیلائیٹ ٹاؤن برانچ کے زیر ِ اہتمام ”لِٹل راک سٹار “ موسیقی کے پروگرام کاا نعقاد

بدھ 1 اپریل 2015 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) بیکن ہاؤس کنڈر گارڈن برانچ سٹیلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی کے زیر ِ اہتمام ”لِٹل راک سٹار “ موسیقی کے پروگرام کاا نعقاد راولپنڈی پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے آڈیٹوریم میں کیا گیا ۔ جس کے مہمانِ خصوصی باسط سبحانی اور اریب مظہر تھے ۔ برانچ ہیڈ مسز بشریٰ سعید نے شرکاءِ تقریب کو اپنے مخصوص والہانہ انداز میں خوش آمدید کیا ۔

(جاری ہے)

پھر تقریب کا باقاعدہ آغاز کے جی جماعت کے طلبہ نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا ۔ اس کے بعد پری نرسری ‘ نرسری اور کے جی کے ننھے گلوکاروں نے منتخب کردہ نظموں پر رنگارنگ ملبوسات اور پراپس (Props)کے ذریعے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ جوکہ ان کے اساتذہٴ کرام کی بھر پور کاوش اور محنت کا منہ بولتا ثبوت تھی ۔ اس پروگرام میں طلبہ کی شرکت سو فیصد تھی ۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے جتینے والی جماعتوں میں انعامات (شیلڈز) تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :