سی ڈی اے مزدور یونین پاکستان کی واحدمزدور تنظیم ہے جو مزددورں کو درپیش مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرتی ہے جس نے سرکاری سطح پر بیوہ فنڈ قائم کروا کر بہترین مثال قائم کی ‘آج پاکستان بھر کی مزدور تنظیمیں محنت کشوں کیلئے ہماری خدمات کومثالی تصور کرتی ہیں ‘سی ڈی اے مزدور یونین کو بطور مثال زیر بحث لایا جاتا ہے

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے قائمقام جنرل سیکرٹری حاجی مشتاق احمد شاہد کا تقریب سے خطاب

بدھ 1 اپریل 2015 21:35

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے قائمقام جنرل سیکرٹری حاجی مشتاق احمد شاہد نے کہا ہے کہ سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) پاکستان کی واحدمزدور تنظیم ہے جو مزددورں کو درپیش مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرتی ہے جس نے سرکاری سطح پر بیوہ فنڈ قائم کروا کر ایک بہترین مثال قائم کی اور آج پاکستان بھر کی مزدور تنظیمیں محنت کشوں کے لیے ہماری خدمات کومثالی تصور کرتی ہیں اور سی ڈی اے مزدور یونین کو بطور مثال زیر بحث لایا جاتا ہے ،سی ڈی اے کے ملازمین کے مسائل کو سی ڈی اے انتظامیہ سے بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کروانا ہمارا مشن ہے۔

وہ بدھ کو سی ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹس کے مستقل ہونے والے ملازمین میں لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی سی ڈی اے ملازمین کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے،سینکڑوں ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کروانے کے ساتھ ساتھ ملازمین کے لیے 20%سپیشل الاؤنس ،35%رینٹل سیلنگ ،500روپے بطورحافظ قرآن و پادری الاؤنس،20%آڈٹ الاؤنس،کلریکل سٹاف کے لیے500روپے کمپیوٹر الاؤنس ہارڈ،461بیواؤں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے ورثاء میں بذریعہ چیک کروڑوں روپے کی امداد ،ان کے بچوں کی بھرتی جیسے اقدام زندہ مثال ہیں اور سی ڈی اے میں موجود سازشی عناصر کو ہمیشہ کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ وفات پانے والے ملازمین کی بیواؤں اور یتیم بچوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین شاکر زمان کیانی ،چوہدری زاہد احمد ،اظہر خان تنولی ،ملک شفیق ،فاروق ستی ،امیر شاہ کاظمی ،سردارآصف،راجہ محمد رفیق ،ملک سرفراز ،اسدمحمود و دیگربھی موجود تھے۔ ال

متعلقہ عنوان :