پاکستان کا اعلی سطحی وفد سعودی عرب کا دورہ کرکے وطن واپس پہنچ گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 21:28

پاکستان کا اعلی سطحی وفد سعودی عرب کا دورہ کرکے وطن واپس پہنچ گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ پاکستان کا اعلی سطحی وفد سعودی عرب کے دورے سے وطن واپس پہنچ گیا ہے۔ وفد میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور فوج کے اعلی افسران شامل تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان السعود سے ملاقات میں یمن کی موجودہ صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا تھا اور اس سلسلے میں سعودی عرب کی ضروریات معلوم کی تھیں۔ وفد اب وزیراعظم سے ملاقات میں دورے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دے گا۔

متعلقہ عنوان :