چوہدری نثار کا پنجاب پولیس کے 2 افسران کا خود کو انٹرپول کا افسر ظاہر کرنے پر نوٹس۔

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 21:18

چوہدری نثار کا پنجاب پولیس کے 2 افسران کا خود کو انٹرپول کا افسر ظاہر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پنجاب پولیس کے 2 افسران کی جانب سے خود کو انٹر پول کا افسر ظاہر کرنے کیخلاف نوٹس لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں پولیس افسران کو کاروائی کرتے ہوئے معطل کردیا گیا ہے۔ دونوں پولیس افسران نے سعودی عر ب میں خود کو انٹرپول کا افسر ظاہر کیا تھا۔ چوہدری نثار کی جانب سے پنجاب پولیس کو 7 دن کے اندر تحقیقات مکمل کرکے کاروائی کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔