وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اعلی سطحی مشاورتی اجلاس

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 21:08

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت  مسلم لیگ ن کا اعلی سطحی مشاورتی  اجلاس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اعلی سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے متعدد رہنماوَں اور وفاقی وزرا کی جانب سے شرکت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم نواز شریف کو جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے تحریک انصاف کے ساتھ جاری مذاکرات پر اعتماد میں لیا اور اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ن لیگ کے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور ترقی کا سفر اب بھی جاری ہے۔ وزیر اعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔