آئی ٹی پی کااجلاس، زونز انچارج ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کی گزشتہ 3ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

بدھ 1 اپریل 2015 21:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)ایس ایس پی ٹریفک کی خصوصی ہدایت پر زونز انچارج ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کی گزشتہ 3ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،خصوصی اجلاس میں تما م ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز نے شرکت کی،اجلاس کی صدارت ایس پی ٹریفک الیاس ہاشمی نے کی،اجلاس میں ٹریفک حادثات میں کمی لانے،اسلام آباد میں بلا رکاوٹ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اقدامات کئے گئے،اچھی کارکردگی والے افسران و جوانوں کو انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دےئے گئے جبکہ غیر تسلی بخش کاکردگی والوں کو وارننگ دی گئی، ایجوکیشن ٹیم اور آئی ٹی پی ریڈیو شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کریں گیتفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد کی خصوصی ہدایت پر آئی ٹی پی کے چاروں زونز کے ڈی ایس پیز اور انسپکٹرز کی گذشتہ 3ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے آئی ٹی پی ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایس پی ٹریفک الیاس ہاشمی نے کی اجلاس میں اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنے اور ٹریفک کو بلا رکاوٹ رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ایس پی ٹریفک نے تمام افسران کو ہدایات جاری کیں کہ حادثات میں کمی لانے کے لئے قانون پر عمل د ر آمد کرانا انتہائی ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ اپنے ماتحت عملہ پر کمانڈ اینڈ کنٹرول کو یقینی بنا نا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں اجلاس میں اچھی کارکردگی والے افسران کو انعامات بھی دےئے گئے جبکہ غیر تسلی بخش کارکردگی والے افسران کو وارننگ دی گئی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے ایجوکیشن ٹیم مختلف اوقات میں مختلف چوکوں اور شاہراہوں پر عوام کو آگاہی فراہم کرے گی،جبکہ آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم92.4 بھی شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد میں ٹریفک کی تازہ ترین صورت حال کے متعلق بھی شہریوں کو آگاہ کرے گا�

(جاری ہے)