پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کو فی الفور واپس لیاجائے‘ جماعت اسلامی پنجاب
شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ ہونے سے لوڈشیڈنگ کادورانیہ 18گھنٹے تک پہنچ چکا ہے‘ سید وسیم اختر /نذیر احمد جنجوعہ
بدھ 1 اپریل 2015 21:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے کوحکومت کاظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔انہوں نے کہاکہ پٹرول4روپے اور ڈیزل3روپے مہنگاکرنے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا اسے فی الفور واپس لیاجائے۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکمرانوں کو عوامی مسائل کاادراک نہیں۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں انتہائی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں مگر پاکستان میں معاملہ اس کے بر عکس ہے۔ایک طرف پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے تو دوسری جانب رہی سہی کسر18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال چھ ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔
شہروں میں12سے16گھنٹے اور دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں18گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عملاً اجیرن بنادی ہے۔مرمت کا بہانہ بناکر6سے8گھنٹے تک بجلی کی بندش کاسلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔حکومت لوڈشیڈنگ کے غیر اعلانیہ اور طویل دورانیے کوکنٹرول کرے۔اگر ایسی صورتحال جاری رہی توگھروں کے چولہے ٹھنڈے،بے روزگاری میں اضافہ اور کاروبار ٹھپ ہوجائیں گے۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کہاکہ21ماہ کے اقتدار میں بجلی کی قلت پر قابو پانے کے کئی معاہدے قوم کو دکھائے گئے کئی پراجیکٹس کاآغازبھی ہوا مگر اب تک کوئی ایک بھی سرے سے نہ چڑھ سکا۔سرکاری اداروں کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں بجلی پیداکرنے کی صلاحیت19855میگاواٹ ہے حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے اس سے ہمیںآ ج کی ضرورت کے مطابق ساڑھے13ہزار میگاواٹ بجلی بھی میسرنہیں۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی پیداواری صلاحیت سے استفادہ نہ کرنے کی وجہ متعلقہ اداروں کی کوتاہی،نااہلیت اور کرپشن کاچلن ہے۔حکومت کے6گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کے دعوے خاک میں مل چکے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمران عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی دکھائیں اور لوڈشیڈنگ کامکمل خاتمہ کیاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.