محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں تباہ کن باؤلنگ، چھ وکٹیں لے اڑے

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 20:40

محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں تباہ کن باؤلنگ، چھ وکٹیں لے اڑے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ فاسٹ باولر محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو پی سی بی گریڈ ٹو کے فائنل میں پہنچا دیا۔ایل سی سی گراونڈ لاہور میں کھیلے گئے پی سی بی گریڈ ٹو کے پہلے سیمی فائنل میں محمد عامر نے بہترین باوَلنگ کرتے ہوئے چودہ اوورز میں سنتالیس رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

میچ کو بارش کے باعث ایک ایک اننگ تک محدود کردیا گیا تھا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر کا کہنا تھا کہ انکی تمام تر توجہ فٹنس اور کارکردگی پر مرکوز ہے اور وہ اپنی حالیہ کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ اب تک انہیں جتنا بھی موقع ملا ہے انہوں نے کارکردگی دکھائی ہے، باقی کام سلیکشن کمیٹی کا ہے، وہ اپنی کارکردگی اور اخلاق سے ٹیم میں جگہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

انکا ہدف ہے کہ جو بھی موقع ملے اس میں اپنی اہلیت ثابت کریں۔ محمد عامر پابندی ختم ہونے کے بعد کرکٹ میں واپسی پر اب تک چار میچوں میں بائیس وکٹیں حاصل کر چکےہیں۔ یاد رہے کہ محمد عامر کو سابق کپتان سلمان بٹ اور فاسٹ باؤلر محمد آصف سمیت 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی تاہم آئی سی سی نے اینٹی کرپشن یونٹ سے تعاون کیے جانے اور مثبت رویے کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :