سندھ ہائی کورٹ نے مزدور رہنما عبدالعزیز میمن کے خلاف دو نیب کیسز کی ایف آئی آر کالعدم قرار دے دیں

بدھ 1 اپریل 2015 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم این اے اور یوبی ایل کے مزدور رہنما عبدالعزیز میمن کے خلاف دو نیب کیسز کی ایف آئی آر کالعدم قرار دے دی ۔

(جاری ہے)

عزیز میمن پر1996 میں پیلی ٹیکسی اسکیم کے لیئے ہزاروں جعلی اکاونٹس کھول کر کروڑوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات تھے دونوں ایف آئی آر ایف آئی اے نے درج کی تھیں لیکن الزامات کی سنگینی کے باعث دونوں کیسز اینٹی کرپشن سے نیب کورٹ منتقل کئے گئے تھے ان ایف آئی آر کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی اور دلائل سننے کے بعد دونوں ایف آئی آرز کو کالعدم قرار دے دیا ۔

متعلقہ عنوان :