کراچی، پیرآباد سے گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم کے 5 ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دے دیا گیا

بدھ 1 اپریل 2015 20:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پیرآباد سے گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم کے 5 ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رینجرز نے کالعدم تنظیم اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 5 ملزمان کو پیش کیا، ملزمان میں غلام نبی عرف بلا عرف فوجی، ریاض، آصف، تنزیل اور شہاب عرف ملا کو پیش کیا گیا، عدالت میں رینجرز کے لا آفیسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ملزمان قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلہ، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان سے تفتیش کرنی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان سے تفتیش کرنی ہے اس لئے ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے، عدالت نے موقف سنتے ہوئے ملزمان کو 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دینے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :