سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن اور کنٹریکٹ پر بھرتیوں کیخلاف دائر درخواست سروسز بنچ کو منتقل کردی

بدھ 1 اپریل 2015 20:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن اور کنٹریکٹ پر بھرتیوں کیخلاف دائر درخواست سروسز بنچ کو منتقل کردی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب کی عدالت میں درخواست گزار حفیظ اللہ شیخ نے موقف اختیار کیا تھاکہ مختلف محکموں سے ایف آئی اے میں افسران لا کر ڈیپوٹیشن بیس پر رکھے جارہے ہیں اور کنٹریکٹ پر ملازمین بھی رکھے جارہے ہیں، 90 سے زائد افسران ڈیپوٹیشن بیس پر رکھے جاچکے ہیں، جبکہ ایف آئی اے کے افسران کی ترقیاں رکی ہوئی ہیں، سپریم کورٹ نے واضح احکامات جاری کئے تھے اس کی بھی خلاف ورزی ہورہی ہے، عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد سماعت کیلئے سروسز بنچ کو منتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :