کرپشن کیخلاف بل پاس نہ کیا گیا تو تا دم بھوک ہڑتال کر دوں گا‘جمشید دستی سائیکل کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد روانہ

بدھ 1 اپریل 2015 20:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے جمشید دستی کرپشن کیخلاف اپنی تحریک کو جاری رکھتے ہوئے بذریعہ سائیکل لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ، جبکہ رکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اگر کرپشن کیخلاف بل پاس نہ کیا گیا تو تا دم بھوک ہڑتال کر دوں گا ۔ کرپشن کے خلاف مظفر گڑھ سے بذریعہ سائیکل تحریک کا آغاز کرنے والے جمشید دستی نے گزشتہ روز داتا دربار پر حاضری دی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگیں ۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگریزوں سے جائیدادیں حاصل کرنے ،تاجروں کی سیاست میں پابندی اور کرپشن کے خلاف بل جمع کرانے کے لئے اسلام آباد جارہا ہوں۔ اب عوام کو چاہیے کہ میرا ساتھ دیں ، نظام کو کرپٹ لوگوں سے پاک کرنے کے لئے قوم کو جگا رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی نے بل پاس نہ کیا تو سب قوم کے سامنے آ جائے گا اور اسکے خلاف تا دم بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا جائے گا ۔بعد ازاں جمشید دستی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بذریعہ سائیکل لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :