آصف علی زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندریار ولی خان کی ملاقات ،مختلف امور پر تبادلہ خیال

بدھ 1 اپریل 2015 20:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندریار ولی خان نے منگل کو بلاول ہاوٴس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں شاہی سید بھی موجود تھے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال ،کراچی میں قیام امن ،بلدیاتی انتخابات اور دیگر امور پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے پارلیمانی جماعتوں میں مشاورت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور ملک میں امن کے لیے تمام جماعتوں کو اپنی کوششیں کرنی چاہئیں ۔اسفندریار ولی خان نے کہا کہ ملکی مسائل کو مشاورت کے ذریعہ حل کرنے کی ضرورت ہے اور عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور مسائل کے حل کا بہترین پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہے ۔دونوں رہنماوٴں نے آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تعاون پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

متعلقہ عنوان :