پشاور،آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے کلاس فورو ٹینیکل ملازمین کی احتجاج تحریک کی حماعت کااعلان کردیا

اپ گریڈیشن نہ کی گئی تو کلرک برادری بھی دفاتر کی تالہ بندی ،قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی تحریک شروع کر دے گی

بدھ 1 اپریل 2015 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے کلاس فورو ٹینیکل ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ کرنے کے خلاف 6اپریل سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اپ گریڈیشن نہ کی گئی تو کلرک برادری بھی دفاتر کی تالہ بندی ،قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی تحریک شروع کر دے گی ان خیالات کا اظہار ال پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن محکمہ آرکائیوز کے صدر نذیر احمد نے کلاس فور و کلرکس ملازمین کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وعدوں کے باوجود کلاس فور و ٹیکنیکل ملازمین کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا اور غریب طبقے کو اپ گریڈ نہ کرنا ظلم ہے انہوں نے کہا کہ کلاس فور ملازمین ہر ادارے میں اپنی خدمات نیک نیتی سے سر انجام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ کلاس فور وٹیکنیکل ملازمین کو جلد اپ گریڈ نہ کیا گیا تو کلرکس ملازمین بھی کلاس فور کی احتجاجی تحریک میں پھرپور شرکت کریگی۔

متعلقہ عنوان :