رائے ونڈ ویجی لینس کمیٹی کا قیام،متعدد عہدے رکھنے والے مسلم لیگی رہنماؤں کو ممبر بناد یا گیا

بدھ 1 اپریل 2015 20:13

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) رائے ونڈ ویجی لینس کمیٹی کا قیام،متعدد عہدے رکھنے والے مسلم لیگی رہنماؤں کو ممبر بناد یا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور کی جانب سے یونین کونسل کی سطح پر غیر جانبدارنہ ویجی لینس کمیٹی کے قیام کا عمل جاری ہے جو متعلقہ علاقوں میں امن وامان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے سمیت اہم شہری مسائل کو حل کروانے کیلئے فعال کی جارہی ہیں ۔

رائے ونڈ شہر میں اہم ترین عہدوں پر براجمان شخصیات کو مذکورہ کمیٹی کا ممبر بنا کر متنازعہ بنا دیا گیا ہے،اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان وعہدیداروں نے مسلم لیگ ن کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح مسلم لیگی حکمران اپنے پاس درجنوں وزارتیں اور عہدے رکھے ہوئے ہیں اسی طرح وہ نچلی سطح پر ایک ہی شخص کو متعدد عہدے دیکر اہل علاقہ کیساتھ سنگین مذاق کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق رائے ونڈ سٹی کی یونین کونسل نمبر 149میں ویجی لینس کمیٹی کے جن ممبران کے نام دئیے گئے ہیں ،ان میں ملک نعمت علی سابق پولیس افسر ،ماسٹر مقبول احمد سابق سکول ٹیچر ،ملک خلیل احمد مسلم لیگی رہنما ،شہناز سلیم خاتون مسلم لیگی رہنما ،حاجی محمد عباس ملک صدر مسلم لیگ ن ہیں اورموصوف کے پاس ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی کا بھی عہدہ موجود ہے ،میاں خالد مسلم لیگی رہنما ،رانا نجم سہیل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن رائے ونڈ ،شوکت فیاض سابق اقلیتی کونسلر اور موجودہ مسلم لیگ منیارٹی ونگ کے سربراہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :