صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں الطاف حسین پر پابندی عائد کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 1 اپریل 2015 19:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) لاہور ہائیکورٹ میں سزائے موت کی سزا میں پھانسی کے منتظر ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں الطاف حسین پر پابندی عائد کرنے کے لئے آئینی پٹیشن دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

کاشف سلمانی ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں جبکہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت کوئی بھی غیر ملکی پاکستان کی سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہو سکتا۔

پیمرا قوانین کے تحت الطاف حسین ٹی وی چینلز پر تقاریر کرنے کا قانونی حق نہیں رکھتے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ صولت مرزا کے بیان کی روشنی میں الطاف حسین کو سیاسی جماعت کی سربراہی سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں اور پیمرا کو الطاف حسین کی میڈیا پر نشر ہونے والی تقاریر روکنے کا بھی حکم دے۔