قومی وطن پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی،کارکن تیاریاں شروع کردیں، الیکشن میں کلین سوئپ کرینگے ،اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ثابت کر دینگے کہ تر قیاتی کام کس طرح معیاری اور پائیدار ہو تے ہیں

قومی وطن پارٹی کے رہنما عبدالکریم خان تورڈھیر کا ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

بدھ 1 اپریل 2015 19:26

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی عبدالکریم خان تورڈھیر نے واضح کر دیا ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے یہ ثابت کر دینگے۔ کہ تر قیاتی کام کس طرح معیاری اور پائیدار ہو تے ہیں ۔ وہ تانو روڈ کی تعمیر کا سنگ بنیاد اور پچا س کے وی ٹرانسفارمر لگانے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب اور گورنمنٹ مڈل سکول جلسئی میں یوم والدین تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام کی امانت میں خیانت کرنا نا قابل تلافی جرم ہے اپنے حلقہ نیات پی کے 34صوابی4میں ترقیاتی منصوبوں کو پائیدار اور معیاری بنانے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے اور اسکو ثابت کر دینگے کہ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی کارکنان قومی وطن پارٹی اس الیکشن میں بھر پور کر دار ادا کر کے کلین سوئپ کرینگے ایم پی اے عبدالکریم نے کہا کہ عالمی سطح پر اُمت مسلمہ کو جن مصائب اور مشکلات کا سامنا ہے اس کا مقابلہ صرف جدید علوم سے کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا والدین اپنے بچوں کو بہتر مستقبل کے لئے اعلیٰ اور جدید تعلیم پر توجہ دے کر روشناس کرائیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ نیابت میں سرکاری سکولز میں سٹاف ، فرنیچر اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی کر دار ادا کر رہے ہیں ۔