عوامی جمہوری اتحادپاکستان نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مندامیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

بدھ 1 اپریل 2015 19:26

صوابی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) صوبائی حکومت میں شامل اتحاد ی جماعت عوامی جمہوری اتحادپاکستان نے صوبہ بھر سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے خواہش مندامیدواروں سے درخواستیں طلب کر کے ضلعی صدور کے پاس جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی اس سلسلے میں حلقہ پی کے 32اور پی کے 33 صوابی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں تمام یونین کونسلوں کے عہدیداروں اور اتحاد کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع بھر سے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی مرکزی جنرل سیکرٹری بلند اقبال ترکئی نے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلا ع سے خواہش مند حضرات اپنی درخواستیں عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے ضلعی صدور کے پاس جمع کرائیں اور کارکنان بلدیاتی الیکشن کے لئے بھر پور تیاریاں شروع کر کے عوام سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ صوبے میں اتحادیوں یعنی پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر بلدیاتی الیکشن لڑینگے۔ اور عوام کو اختیارات منتقل کر نے کے اس نظام میں بھر پور کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سہ فریقی اتحاد بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے عوام کو دھوکہ دے رہی ہیں وہ اپنے مفادات کے لئے سب کچھ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :