بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع مردان کیلئے بارہ رکنی بااختیارکمیٹی تشکیل د یدی ہے تاکہ بہترین ساکھ رکھنے والے امیدوارں کا چناؤ کیا جاسکے اور عوام کی بہتر خدمت میں بہترین ٹیم منتخب ہوسکے

پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر خانزادہ خان

بدھ 1 اپریل 2015 19:22

مردان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر خانزادہ خان نے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ضلع مردان کیلئے بارہ رکنی بااختیارکمیٹی تشکیل د ی تاکہ بہترین ساکھ رکھنے والے امیدوارں کا چناؤ کیا جاسکے اور عوام کی بہتر خدمت میں بہترین ٹیم منتخب ہوسکے ۔کمیٹی کے سربراہ سابق صوبائی وزیر اور ڈویژنل صدر عبدالصمد خان طور و جبکہ جنرل سیکرٹری اکرام شاہ خان ،ممبران میں نوابزادہ اورنگزیب خان ہوتی، معظم خان ہوتی ،مراد خان ،ضلعی صد ر سجاد خان ،جنرل سیکرٹری اورنگزیب خان ،تحصیل مردان صدر سعید خان ، سٹی مردان جنرل سیکرٹری اسد خان کشمیری، تحصیل تخت بھائی صدر آمان اللہ خان ، تحصیل کاٹلنگ صدر کبیر خان اور جمیل خان ایڈوکیٹ شامل ہیں ۔

بارہ رکنی کمیٹی کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونین کونسل کے ہر عہدے کیلئے خواہشمند امیدواروں کی کارکردگی پر سمجھوتہ نہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کمیٹی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے امیدواروں کی چھان بین شروع کی ۔دریں اثناء پارٹی کے صدر نے دیگر اضلاع میں بھی پارٹی قائدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ سہ فریقی اتحاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین امیدوارں کا چناؤ کرے۔صوبائی صدر نے کہا ہے کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی حکومت کو کسی قسم کی دھاندلی نہیں کردیں گے کیونکہ ہمارا مقصد عوام کی اصلی معنوں میں نچلی سطح پر خدمت کرنا ہے ۔