مردان، تجاوزات کے خلاف آپریشن ،این ایچ اے اور میونسپل کمیٹی کے حکام کے درمیان ہاتھاپائی

بدھ 1 اپریل 2015 19:22

مردان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) تجاوزات کے خلاف آپریشن ،این ایچ اے اور میونسپل کمیٹی کے حکام کے درمیان ہاتھاپائی اور تکرار دوسرکاری محکمے آپس میں الجھ گئے ،ڈی سی مردان نے آپریشن کو قانونی جبکہ میونسپل کمیٹی کے سربراہ نے سائن بورڈز کو کروڑوں کے سالانہ آمدن کا اہم ذریعہ قراردیتے ہوئے آپریشن کی مخالفت کردی ،شہر کے اہم شاہراہ پر ہونے والے کریک ڈاوٴن کے دوران کئی جگہ آفسیران کے درمیان توں تو ں میں میں ہوتارہا ،شہری تماشائی بنے رہے تفصیلات کے مطابق نیشنل ہا ئی وے اتھا رٹی نے بھاری مشینری کی مددسے نا جا ئز تجا وزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑک کے دونوں جانب لگے بڑے بڑے سائن بورڈ ز کو اکھاڑ پھینک ڈالے ان سائن بورڈ میں اے این پی کے صوبائی صدراورسابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہو تی ،پی پی پی کے صوبا ئی صدر سینیٹرحاجی خا نزادہ خان اور دیگر سیا سی رہنما ؤ ں کے سائن بورڈز بھی شامل ہیں این ایچ اے کی طرف سے کریک ڈاوٴن کی اطلاع ملتے ہی میو نسپل کمیٹی چیف میونسپل آفیسرسید فرمان علی شاہ اپنے اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کو غیر قانونی قراردے کرشدید احتجاج کیااس دوران این ایچ اے اور کمیٹی کے حکام کے ما بین تصادم ہو تے ہو تے رہ گیا سی ایم اوسید فرما ن علی شاہ کاکہناتھاکہ بغیر کسی نو ٹس کے اپریشن غیر قا نونی ہے جبکہ ان سا ئن بو رڈ وں سے میو نسپل کمیٹی کو سا لا نہ کر وڑو ں روپے کا آمد ن ہو تا ہے جبکہ این ایچ اے کا موقف تھا کہ سائن بورڈز لگانے کے لئے این ایچ اے حکام سے این او سی نہیں لی گئی میونسپل حکام کے تمام تر احتجاج کے باوجود این ایچ اے تجاوزات گرانے میں کامیاب ہوگیا دریں اثناء ڈپٹی کمشنر مردان شاہد اللہ خان سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے آپر یشن کو قانو نی قرار دیتے ہو ئے کہا کہ انہو ں نے با ضا طہ طور پر پبلک نو ٹس جا ری کیا تھاجس پر شہر بھر میں عمل درآمد جاری ہے ۔