واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹر ک ورکر ز یو نین نے واپڈا یمپلا یز سن کوٹہ بھر تی کیلئے این ٹی ایس کو مسترد کر دیا

بدھ 1 اپریل 2015 19:22

مردان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پا کستا ن واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹر ک ورکر ز یو نین کے عہدیداروں نے واپڈا یمپلا یز سن کوٹہ بھر تی کر نے کیلئے این ٹی ایس کو مسترد کر تے ہو ئے حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ عمر کی حد کو 35سال تک بڑھا دیا جا ئے اور نجکا ری کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا ئے گا اس سلسلے میں واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹر ک ورکرز یو نین ڈویژن ون کا اجلا س زیر صدارت ڈویژن کے چیر مین جھا نگیر خا ن منعقد ہوا اجلاس میں زونل سیکر یٹر محبو ب شاہ کے علا وہ ورکر روں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے مقررین نے کہا کہ عرصہ دراز سے آس لگا ئے بیٹھے ہیں کہ ہما رے بچے سنز کو ٹھے میں بھر تی ہو جا ئیں گے اور اسی انتظا ر میں ہما رے بچے اور ایج ہو گئے انہوں نے مطا لبہ کیا کہ ہذا عمر کی حد 35سال تک بڑھا یا جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :