اے این پی یونین کونسل کس کورونہ اور جے یو آئی کا مشترکہ اجلاس ،بلدیاتی انتخابات پر غور

بدھ 1 اپریل 2015 19:20

مردان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) اے این پی یونین کونسل کس کورونہ اور جے یو آئی کا مشترکہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات پر غور ہوااے این پی کے صدر ظفرخان کے حجرے میں منعقدہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری میرزادہ ،عبدالرحیم اورعبدالدیان جبکہ جے یو آئی کے وفد میں تحصیل امیرمولانا محمد عاقل اورمرتضیٰ خان شامل تھے اس موقع پر آمدہ بلدیاتی انتخابات پر غور وخوص ہوا جس میں طے پایا کہ دونوں پارٹیوں کے مشران کی ہدایات اور فیصلے کی روشنی میں مل کر انتخابات لڑیں جائیں گے ظفر خان نے کہاکہ اے این پی اپنے اتحادیوں سے مل کر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور پارٹی مشران کے فیصلے کی رو سے اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہاکہ انتخابات میں تبدیلی کے نام نہاد دعویداروں کا صفایا کریں گے ۔