وزیراعظم کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے، دنیا بھر کے صنعتکار اور تاجر برادری پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں، ایک ہزار میگا واٹ بجلی چند دنوں تک قومی گرڈ اسٹیشن میں شامل ہو جائیگی

مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے مخدوم احمد انور کاظہرانہ کی تقریب سے خطاب

بدھ 1 اپریل 2015 19:14

صادق آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق ایم این اے مخدوم احمد انور عالم نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے عالمی سطح پر حکومتی اقدامات کے تحت بحال ہونیوالی معشیت کو سراہاگیا ہے دنیا بھر کے صنعتکار اور تاجر برادری پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں جسے مقامی سطح پر بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو گا موجودہ حکومت نے ملک کو توانائی بحران سے نکالنے کیلئے چین کیساتھ سولر انرجی میگاپروجیکٹس کی تعمیر کا کام شروع کر رکھا ہے ایک ہزار میگا واٹ بجلی چند دنوں تک قومی گرڈ اسٹیشن میں شامل ہو جائیگی جس سے مقامی معشیت کا پہیہ تیز رفتاری سے چل پڑے گا۔

وہ بدھ کو صادق آباد کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری امتیاز احمد وڑائچ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت نے جمہوریت کی مضبوطی کی خاطر پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کی مشاورت سے پارلیمانی نظام کو مضبوط بنا کر ہر طرح کی جمہوریت کے خلاف سازشوں کو بے نقاب بنا دیا ہے اس وقت ملک میں کوئی آئینی اورجمہوری بحران نہیں ہے جس سے جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے تمام ادارے حکومت کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں مخدوم احمد عالم انور نے کہاکہ ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری امتیاز احمد وڑائچ کیساتھ ان کے ذاتی تعلقات ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے ۔