صادق آباد،چوری کے الزام میں غریب محنت کش کا منہ کالا کر کے گدھے پر بیٹھانے اور اغواء کر کے قتل کرنیوالے 4 ملزمان کو پولیس نے گرفتارکر لیا

بدھ 1 اپریل 2015 19:14

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) چوری کے الزام میں غریب محنت کش کا منہ کالا کر کے گدھے پر بیٹھانے اور اغواء کر کے قتل کرنیوالے 4 ملزمان کو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتارکر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی صادق آباد کے مقدمہ نمبر 101/14بجرم 302/34میں نامزد ملزمان احسن‘ کاشف‘ آصف اور فرید کو ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان فیاض پنسوتہ نے تفتیش کے بعد ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ چاروں ملزمان نے اٹھارہ ماہ قبل کوٹ فقیرا کے غریب محنت کش منیر احمد پر چوری کا الزام لگا کر خود ساختہ پنچایت کے بعد اس کا منہ کالا کر کے گدھے پر بیٹھا کر گاؤں کا چلکر لگوایا اور اسے علاقہ بدر کر دیا تھا منیر احمد نے صادق آباد میں رہائش اختیار کی مگر ملزمان نے اسے اغواء کر کے قتل کر دیا اور نعش ریلوے پٹڑی پر پھینک کر خود کشی کا رنگ دیا ملزمان با اثر ہونے کے باعث گرفتاری سے بچے رہے ڈی آئی جی بہاول پور اور ڈی پی اورحیم یارخان نے مقتول کی بیوہ صابراں بی بی کی درخواست پر تفتیش ڈی ایس پی فیاض پنسوستہ کو دی جنہوں نے اپنی تفتیش مکمل کرتے ہوئے چاروں ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :