ڈپٹی چےئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کوسینکڑوں کاروں‘ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے جلوس کی صورت میں 20اپریل کو رحیم یارخان میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں لایاجائے گا، تحفظ مدارس کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع بھر میں کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں

جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر علامہ عبدالرؤف ربانی کا صادق آباد میں مجلس عاملہ اجلاس سے خطاب

بدھ 1 اپریل 2015 19:11

صادق آباد(آئی این پی) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی امیر علامہ عبدالرؤف ربانی نے کہا ہے کہ ڈپٹی چےئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کا سندھ پنجاب بارڈر پہنچنے پر فقید المثا ل استقبال کیاجائیگا‘جنہیں سینکڑوں کاروں‘ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے جلوس کی صورت میں 20اپریل کو رحیم یارخان میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں لایاجائے گا۔

اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تنظیمی دورے کئے جارہے ہیں‘مولانا عبدالغفور حیدری ضلع بھر کے تاجروں‘سول سوسائٹی کے نمائندوں‘ وکلاء‘ صحافیوں اور جماعتی عہدیداران و کارکنان کے مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں کرینگے تحفظ مدارس کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے ضلع بھر میں کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ وہ بدھ کو جامعہ رحیمیہ صادق آباد میں مجلس عاملہ کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحصیل امیر قاری شاہد محمود رحیمی‘ جنرل سیکرٹری حافظ سعید مصطفی چدھڑ‘ قاری اظہر اقبال رحیمی‘ مولانا عبدالله ربانی‘ مولانا عبدالمجید حیدری‘ قاری سیف الله خالد‘مولانا اکرم صدیقی‘مولانا محمد اسماعیل فاروقی‘ مولانا محمد یعقوب احمد‘کبیر احمد مجاہد‘ حافظ سلطان احمد‘ چوہدری طاہر ضیاء‘ مولانا زبیراحمد ڈھڈی‘ ابوبکر فاروقی‘ میاں عمران احمد‘ علامہ زبیر فاروقی و دیگر موجود تھے علامہ عبدالرؤف ربانی نے کہاکہ تحفظ مدارس کانفرنس ضلع بھر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی ملکی حالات حاضرہ پر روشنی ڈالی جائے گی ملک کی بدلتی ہوئی صورتحال سے عوام کو آگاہ کیاجائیگا کارکن کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے کمر کس لیں قاری شاہد محمود رحیمی ‘ حافظ سعید مصطفی چدھڑ‘ قاری اظہر رحیمی نے کہاکہ جے یو آئی تحفظ مدارس دینیہ کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرے گی انشاء الله 20اپریل کو مولانا عبدالغفوری حیدری کا سندھ پنجاب بارڈر پر مثالی استقبال کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :