پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں پر کسی ڈرؤن حملے سے کم نہیں‘حکو مت غر یبوں پر ظلم کر نے کی بجائے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے‘حکمران خود پر قومی خزانے سے خرچ ہونیوالے اربوں روپے کے اخراجات کم کر نے کو تیار نہیں ہے

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید کی وفود سے گفتگو

بدھ 1 اپریل 2015 19:09

لاہور(آئی این پی) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں پر کسی ڈرؤن حملے سے کم نہیں ‘(ن) لیگ بتائے وہ قوم سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں ؟‘حکو مت غر یبوں پر ظلم کر نے کی بجائے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے‘حکمران خود پر قومی خزانے سے خرچ ہونیوالے اربوں روپے کے اخراجات کم کر نے کو تیار نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمود الرشید نے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے حکو مت کا ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ 199کی قیمتیں واپس لانے کا نعرہ لگانیوالے حکمرانوں نے کسی بھی شعبے میں عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ کسی نہ کسی صورت میں غر یبوں پر مہنگائی کے بم بر سا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ غر یب پاکستان کے حکمران خود بادشاہوں کی طر ح رہتے ہیں اور قومی خزانے کو انتہائی بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے مگر عوام کو ریلیف دینے میں کسی صورت تیار نہیں ہے اور پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے ملک میں مہنگائی اور بے روز گاری کا سیلاب آئیگا اور اگر حالات یہی رہے تو عوام حکمرانوں کے خلاف بہت جلد سڑکوں پرآجائیگی ۔