حافظ آباد،بابائے کرکٹ الحاج بشیر احمد باری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

بدھ 1 اپریل 2015 18:56

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) بابائے کرکٹ الحاج بشیر احمد باری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کی عمر 54برس تھی۔مرحوم نے اپنی پوری زندگی کرکٹ کیلئے وقف کر رکھی تھی۔اپنی زندگی کے دوران مرحوم کے کرکٹ کے سینکڑوں کھلاڑی پیدا کیئے اور کرکٹ کے فروغ کیلئے صوبائی سطح کے ٹورنامنٹ کروائے اور ملک کے کونے کونے میں کرکٹ ٹورنا منٹ کھیلے۔

(جاری ہے)

مرحوم ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری اور باری جمحانہ کرکٹ کلب کے صدر تھے ۔ انہوں نے کرکٹ میچوں کے سینکڑوں عزاز بھی حاصل کئے۔مرحوم کو دو ہفتے قبل دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث جنرل ہسپتال لاہور میں داخل کروایا گیا تھا جہاں وہ گذ شتہ شب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم کو قبر ستان شاہ عبداللہ غوث میں والدہ کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں علماء ، وکلاء، کرکٹروں،صحافیوں اور معززین تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :