جہالت ایسا ناسور ہے جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،نشاط ضیاء قادری

بدھ 1 اپریل 2015 18:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ جدید دور کے مقابلے کے لئے علم کو اپنا ہتھیار بنا یا جائے پاکستان کی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے جہالت کے خلاف جہاد واحد راستہ ہے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم تمام تر منفی تاثرات کے با وجود ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کے ساتھ ملک سے جہالت کے خاتمے کے لئے جدو جہد میں مصروف ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی نمبر5میں محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے زیر اہتمام اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے اشتراک سے منعقدہ قومی یکجہتی و پیغام امن محبت کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی اوی ایلمنٹری فی میل نازش گل،ڈاکٹر فیصل ایوب ،محمد انوار خان ،ڈاکٹر سید محبوب حسن نظامی ،دانش نظر ،فیاض ابو بکر ٹائی اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان کے علاوہ طلباء و طالبات اور والدین بھی موجود تھے تقریب میں شاہ فیصل کالونی میں سرکاری درسگاہوں میں علمی میدان میں نمایا پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور قابل اساتذہ کو خصوصی ایورڈز دیئے گئے اس موقع پر سفیر پاکستان ایوارڈ اے ڈی او شاہ فیصل نازش گل کو دیا گیا جبکہ نجی اسکولوں میں نمایاں کا رکردگی پر نیو ایس ایم آئی اسکول کا ایوارڈ فیصل ایوب نے وصول کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلباء و طالبات پر زور دیا کہ وہ علم کے حصول کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں انہوں نے کہاکہ جہالت یسا ناسور ہے جو ہماری ترقی اور خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ ہے جہالت کا خاتمہ کرکے ہی ہم اپنے مستقبل کو خوشحال بنا سکتے ہیں حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں متحد ہوکر ملک کی ترقی اور اس کی بقا ء کے لئے کام کرنا ہوگا قومی یکجہتی کے ساتھ امن و محبت کو بھی فروغ دینا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :