لورالائی، محکمہ بلدیات لوکل گو رنمٹ میں خا لی آسا میوں پر میرٹ کے مطا بق تعیناتی کی جائے، پی ٹی آئی

بدھ 1 اپریل 2015 18:51

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری ہو نے والے اخباری بیان میں کہا گیا ہے۔ ایک قابل اور بے روزگار نو جوان نے محکمہ بلدیات لو کل گور نمنٹ میں بی ٹی ایس وریٹن ٹیسٹ میں پاس ہو ا اور میرٹ لسٹ بھی لگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعلقہ آسا میوں پر میرٹ پر آنے والوں کو تعیناتی عمل میں لائی جائے ذرائع سے پتہ چلا کہ کچھ طا قتور عناصر میرٹ لسٹ منسوخ کر کے اپنے من پسند لو گوں کو متعلقہ آسامیوں پر تعینات کر نے کیلئے مختلف ہتکنڈوں کام لے رہے ہیں قا بل اور میرٹ پر آئے لوگوں کو نظر انداز کر کے نا اہل لوگوں کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے جو نا قا بل قبول ہے انہوں نے چیف سیکرٹری سیف اللہ چھٹہ اور صوبائی محتسب سے اپیل کی کہ مذکو رہ محکمہ کو نوٹس دیکر جلد از جلد انٹر یو کا انعقاد کیا جائے اور میرٹ کے مطا بق تعیناتی عمل میں لائی جائے۔