بلوستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے سربراہ میراسراراللہ زہری اوردیگر کا اظہار تعزیت

بدھ 1 اپریل 2015 18:46

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے قائد میراسرار اللہ خان زہری سیکرٹری جنرل اسد بلوچ،احسان شاہ ،میر محمد علی رند ،رکن صوبائی اسمبلی میر ظفراللہ خان زہری،میر اصغر رند،سابق سینٹر سید اکبر شاہ و دیگر نے اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر سردار ناصر خان جمالی کے المناک موٹ پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی موصوف کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کریں اور لوحقین کو صبر وجمیل عطاء فرمائے انہوں نے کہا کہ موصوف کی موت سے بلوچستان بلخصوص نصیرآباد کی سیاست میں موجودخلا ئکو مدتوں پر نہیں کیا جا سکے گا انہوں نے مرحوم کی سیاسی و قبائلی خدمات کو سرایا ۔