Live Updates

کراچی: کریم آباد میں تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کی آمد پر متحدہ کے کارکنان کی نعرے بازی

muhammad ali محمد علی بدھ 1 اپریل 2015 18:39

کراچی: کریم آباد میں تحریک انصاف کے رہنماء عمران اسماعیل کی آمد پر متحدہ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔01اپریل۔2015ء) ‬‎ کریم آباد کے مینہ بازار میں عمران اسماعیل کی آمد کے موقعے پر صورتحال کشیدہ ہو گئی ۔ کریم آباد کے مینہ بازار سے عمران سماعیل کی جانب سے انتخابی رابطہ مہم کا آغاز کیا جانا تھا تاہم اس موقع پر متحدہ قومی موونٹ کے مشتعل کارکنان کی جانب سے اکٹھے ہوکر عمران اسماعیل کے خلاف نعرے بازی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

صورتحال کے کشیدہ ہو جانے کے باعث تحریک انصاف کے کارکنان بھی عمران اسماعیل کو سیکورٹی دینے کے غرض سے مینہ بازار پہنچ گئے۔ تاہم صورتحال کے خراب ہونے سے قبل ہی پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متحدہ کے مشتعل کارکنان کو منتشر کردیا۔ اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتے اور پرامن طریقے سے انتخابی مہم چلانا چاہتے ہیں، وہ کراچی کیلئے امن کا پیغام لے کر آئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :