بلوچستان معدنی لحاظ سے مالا مال ہے ،فائدہ اٹھائیں تو بلوچستان ترقی کے لحاظ سے دیگرصوبوں سے آگے ہوسکتا ، چیف ایگزیکٹو مختار احمد
بدھ 1 اپریل 2015 18:37
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈولپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو مختار احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان معدنی لحاظ سے مالا مال ہے اگر ہم اس سے فائدہ اٹھائیں تو بلوچستان ترقی کے لحاظ سے دوسرے صوبوں کے مقابلے میں سب سے آگے ہوسکتا وزیراعظم میاں نواز شریف کی یہ دلی خواہش ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں اس سلسلے میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نوجوانوں کے کے لئے روزگار فراہم کررہی ہے وہ قابل تعریف ہے انہوں نے یہ بات بدھ کے روز چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئندہ بات ہے کہ بلوچستان کے نوجوان جو تعلیمی قابلیت سے اراستہ اگر انہیں سمت پر رکھا جائے تووہ مستقبل کے ذمہ دار انسان بن سکتے ہیں کیونکہ اس وقت بلوچستان میں معدنیات جو موجود ہیں اگر اس کو صیحیح طریقے سے استعمال کیا جائے تو اس سے بڑا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ہمارے پاس نہ وسائل کی کی ہے اور نہ ہی مراعات کی اگر کمی ہے تو صرف اس بات کی ہے کہ نوجوانوں کو اس سمت پر ڈالا جائے ان کی صلاحتیوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے کیونکہ مستقبل کی ذمہ داریاں سنبھالنی ہے انہوں نے کہا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری کو جو کامیابیاں حاصل کی ہے وہ قابل تعریف ہے میں ان کو کارکردگی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جو نوجوان معدنیا ت کو پہنچاننے میں مشکلات سے دو چار ہیں وہ ہمارے ٹریننگ سینٹر سے اس چیز کی مہارت حاصل کرسکتے ہیں ہم انہیں تمام سہولیتیں فراہم کریں گے کیونکہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں پر ایسی معدنیات پائی جاتی ہے جس کی ضرورت بیرون ملک میں پائی جاتی ہے افسوس کی بات ہے کہ یہاں کی معدنیات کے بارے میں صحیح معلومات نوجوانوں کو دی جاتی ہے اور نہ ہی بیرون ملک فراہم کی جاتی ہے ہمارے ٹریننگ سینٹر میں یہ تمام سہولتیں موجود ہے ہم نوجوانوں ملکی اور غیر ملکی سطح پر ٹریننگ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں بلوچستان کے نوجوانوں کی صلاحتیوں پر شک نہیں کرنا چاہیے بلکہ اسے اجاگر کرنا چاہیے چیئرمین عبدالرزاق نے کہا کہ بلوچستان کے باسیوں خصوصاً بلوچ اور پشتون مہمان نوازی کے لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں دعوت کر عزت بخشی دریں اثناء اس سے قبل چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نائب صدر ملک محمد ندیم کاسی نے سپاسنامہ پیش کیا چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال انڈسٹریز نہ صرف صوبائی سطح پر فائز اعلیٰ شخصیات کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے بلکہ وفاق کی سطح پر بھی ہم متعلقہ محکموں کے ساتھ منسلک ہیں ۔
(جاری ہے)
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.