کوئٹہ میں گیس سے دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق

بدھ 1 اپریل 2015 18:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کوئٹہ میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث 2افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر واقع ایک حمام میں دو افراد نذیراحمد اور عبدالقادر سردی کے باعث لکڑی جلاکر سو گئے جس کے باعث کمرے میں اکسیجن ختم ہونے کے باعث دونوں دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہلاک ہونے والوں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاؤ الدین سے بتایا جاتا ہے۔