صحبت پور کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا

بدھ 1 اپریل 2015 18:37

صحبت پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پولیس تھانہ صحبت پور کی حدود میں گوٹھ عبدالمجید کھوسہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ رات علاقے کے زمیندار حاجی عبدالمجید کھوسہ جو کی اپنی آٹا چکی پر سوئے ہوئے تھے اسے گن پوائنٹ پر اغواکر کے لے گئے ۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملتے ہی صحبت پور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر نامعلوم اغوا کاروں کا پیچھا کیا تا ہم اغوا کار مغوی کے ساتھ پٹ فیڈر کینال کراس کر کے بی ایریا میں میں داخل ہوگئے بی ایریا ہونے کی وجہ سے مقامی پولیس واپس آگئی ۔حاجی عبدالمجید کھوسہ کے واقع کے خلاف علاقہ مکینوں میں پولیس کے خلاف مشتر کہ غم و غصہ پا یا جاتا ہے تاہم پولیس اور علاقے کے با اثر افراد مغوی کی بازیابی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں ۔