خضدار کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ، چیئرمین خضدار آغا شکیل درانی

بدھ 1 اپریل 2015 18:35

حب(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء )چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی نے کہاہے کہ خضدار کے دیہی علاقوں اور تحصیلوں کی کچی سڑکوں اور پانی کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے ۔ ابتدائی طور پر 16کروڑ روپے کی تجویز ارسال کردیا گیا ہے ۔ جن سے خضدار میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کی جائیگی ۔توقع ہے کہ اگلے مالی بجٹ میں خضدار کے محل و قوع کو دیکھتے ہوئے ہمارے ڈسٹرکٹ کے لئے ایک معقول رقم کی منظوری دی جائیگی جس سے ہم ضلع کے بیشتر مسائل پر قابو پاسکیں گے یہ بات انہوں نے خضدار کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

چیئر مین ڈسٹرکٹ خضدار آغاشکیل احمد ددرانی نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ خضدارایک بڑے رقبے پر پھیلا ہواہے جس کے مسائل بھی اتنے ہی زیادہ ہیں تاہم دستیاب وسائل کے اند ررہتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ امید ہے کہ آنے والے بجٹ میں خضدار کے مسائل اور رقبے کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے لئے ایک مخصوص رقم مختص کی جائیگی جس سے کسی حد تک مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔ تمام علاقوں کو بر ابری کی بنیادپر ترقی دینے کی خواہش ہے انشاء اللہ ہم ا اپنے ارادوں میں کامیاب ہو کر عوام کے اعتماد کو بحال کرنے میں کامیاب ہونگے ۔