بلوچستان کے عوام کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، اقتصادی راہداری سے ترقی کے نئے دورکا آغازو علاقے کی اہمیت میں ہرلحاظ سے بے حد اضافہ ہوگا ، سینیٹر آغا شہباز خان درانی

بدھ 1 اپریل 2015 18:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء سینیٹر آغا شہباز خان درانی نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ۔ بلوچستان سے گزرنے والی ممکنہ اقتصادی راہداری سے ترقی کے نئے دورکا آغازو علاقے کی اہمیت میں ہرلحاظ سے بے حد اضافہ ہوگا ۔یہ بات انہوں میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر آغا شہباز خان درانی نے کہاکہ چائنہ اکنامک کوری ڈور منصوبہ سے تجارت اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔یہ روٹ اقتصادی زون اور رابطہ کا وسیلہ ثابت ہوگا۔ پورے ملک سمیت اہل بلوچستان کو بھی اس سے بھر پور فائدہ ملیگا ۔ انہوں نے کہاکہ گودر رتوڈیرو قومی شاہراہ کا کرخ و نگو سیکشن کو فوری طور مکمل کرنے کے لئے کمپنیوں کو ہدایت جاری کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سیکشن پر کام تیزی کے ساتھ جاری ہے اور انشاء اللہ اگلے چند ماہ کے دوران ونگو سیکشن پر کام مکمل ہوگا جس سے نہ صرف آمد ورفت کی سہولت میسر آئیگی بلکہ تجارت کے نئے مواقع میسر آئیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت دیگر صوبوں کے عوام کو اس اقتصادی راہداری کی تکمیل کا شدت سے انتظار ہے گوادر کاشغر روٹ بچھانے سے تجارت کے نئے مواقع میسر آئیں گے ۔ ملکی معیشت کو بہتر بنانے بے روزگاری اور غربت کے خاتمے میں کافی حد تک مدد مل سکے گا۔

متعلقہ عنوان :