سی سی پی اولاہور امین وینس نے ٹریفک سیکٹر نولکھاکی نئی عمارت اور لرنر بوتھ کا افتتاح کر دیا
پولیس فورس کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے سے ہی بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ‘ امین وینس
بدھ 1 اپریل 2015 18:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) امین وینس نے ٹریفک سیکٹرنولکھا کی نئی عمارت اور لرنر بوتھ کا افتتاح کر دیا۔سی سی پی او نے کہا کہ پولیس فورس کو خوشگوار ماحول فراہم کرنے سے ہی بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ،عوام کی سہولت ، خدمت سٹی ٹریفک کی اولین ترجیح ہے اور ہم پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں۔
اس موقع پر سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ ایس پی ٹریفک سٹی آصف صدیق، ایس پی صدر ٹریفک ندا چٹھہ ، ایس پی ہیڈ کواٹر رانا شجاعت اور اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع بھی موجود تھے۔سی سی پی او کیپٹن (ر) امین وینس اور سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں مرحلہ وار ٹریفک سیکٹر کی عمارتوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل ٹریفک سیکٹر میکلوڈ روڈ ،سیکٹر مغل پورہ ،انارکلی ،کینٹ اور ٹریفک سیکٹر وحدت روڈکی عمارتوں کا افتتاح ہو چکا ہے جنہیں جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔
سی سی پی اونے کہا کہ ٹریفک سیکٹر نو لکھا میں لرنر بوتھ کے قیام سے خصوصاشمالی لاہور کے رہائیشیوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولیات سے استفادہ کرنے میں آسانی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ نئے تعمیر ہونے والے ان سیکٹرز میں کاغذات واپسی کے لئے آنیوالے شہریوں کے بیٹھنے کیلئے انتظار گاہ ،ٹھنڈے پانی کے کولر ،واش روم اور موٹر سائیکلوں کو دھوپ اور بارش سے بچانے کے لئے شیڈ بھی بنائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیگر سیکٹر ز کی نئی عمارتیں بھی زیر تعمیر ہیں سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سیکٹرز میں ماڈل ٹریفک سیکٹرز جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وارڈنز اور شہریوں کے ما بین خوشگوار ماحول کی فضاء قائم ہو ،انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی شائستہ رکھیں ،سیکٹرز میں آنیوالوں کی بھرپور راہنمائی کریں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.