عبدالرزاق میڈیکل سینٹر کے تحت ہیپا ٹائٹس ،ذیابیطس اور ٹی بی پر سیمینار 5اپریل کو منعقد ہوگا

بدھ 1 اپریل 2015 17:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء)عبدالرزاق میڈیکل سینٹر گلشن اقبال کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس ،ذیابیطس اور ٹی بی پر پہلا سیمینار مورخہ 5اپریل 2015ء بروز اتوار4بجے شام عبدالرزاق میڈیکل سینٹر گلشن اقبال بلاک10-Aنزد جیلانی جامع مسجد لال فلیٹ منعقد ہوگا جس میں ملک کے معروف طبی ماہرین جن میں ڈاکٹر فیض اللہ ،ڈاکٹر نسیم احمد خان ،ڈاکٹر منظر عالم ،ڈاکٹر سعید احمد ،ڈاکٹر آغا عمر زاد خان ،ڈاکٹر رشید زمان چیسٹ اسپیشلسٹ امراض پر خصوصی لیکچر دینگے جس میں ہیپا ٹائٹس ،ذیابیطس اور ٹی بی کے شکار افراد کو احتیاطی تدابیر ،میڈیکل ٹیسٹ کی رپورٹس سے آگاہ کرینگے عبدالرزاق میڈیکل سینٹر کی انتظامیہ کے اعلامیہ کے مطابق ان امراض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں دن بدن تشویش ناک اضافہ ہورہا جس کی بنیادی وجہ آلودہ پانی ،غیر تسلی بخش خوراک اور عام زندگی میں بد احتیاطی ان امراض کا سبب بن رہی ہیں اس سیمینار کا بنیادی مقصد عوام الناس کو ان بیماریوں سے بچاؤ کا طریقے سے آگاہ کیا جاسکے ۔