علاقے کی ترقی ،عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جاینگے میر سیف اللہ ڈومکی کا اجلاس سے خطاب

بدھ 1 اپریل 2015 17:45

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء ) یونین کونسل بختیار آباد کے نو منتخب کونسلروں کا تعارفی اجلاس، چئیرمین یونین کونسل بختیار آبادمیر سیف اللہ ڈومکی کی صدارت میں اجلاس، تعارفی اجلاس میں نومنتخب کونسلروں نے شرکت کی علاقائی مسائل سمیت مختلف امورزیر بحث آئے ، عوامی مسائل کو حل کرانا میر ی اولین ذمہ داری ہے چئیر مین یو سی میر سیف اللہ ڈومکی کا اجلاس سے خطاب تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بختیار آباد تحصیل لہڑی کا پہلا تعارفی اجلاس زیر صدارت نو منتخب چئیرمین میر سیف اللہ ڈومکی منعقد ہوا جس میں وائس چئیر مین سمیت نومنتخب کونسلروں نے شرکت کی تعارفی اجلاس میں کونسلروں نے اپنے حلقوں کے مسائل زیر بحث لائے اور ان مسائل کو حل کرانے کی تجویز دی گئی ہے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے چئیرمین یونین کونسل بختیار آباد میر سیف اللہ ڈومکی نے کہا کہ ہم عوامی مسائل کو حل کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ہم سب کو مل کر علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائینگے تب ہی عوام ہم پر اپنا اعتماد کا اظہار کرینگے انہوں نے کہا کہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے ہمیں اس پر پورا اترنا ہوگا ۔