کراچی : اپوزیشن جماعتوں نے یمن کے معاملے پر حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 1 اپریل 2015 17:41

کراچی : اپوزیشن جماعتوں نے یمن کے معاملے پر حکومت سے اہم مطالبہ کر دیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. یکم اپریل 2015 ء) : بلاول ہاؤس میں آج سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدرات اپوزیشن رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یمن کے معاملے پر اے پی سی کا اجلاس بلایا جائے .

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو چاہئیے کہ یمن کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں. ان کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کا حل جنگ نہیں ہے بلکہ تمام عالمی برادری کو بھی چاہئیے کہ یمن کے معاملے کو حل کرنے کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جس کے تحت تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جا سکے.

متعلقہ عنوان :