خانیوال، کراچی میں ایم کیوایم کی طرف سے تحریک انصاف کے کارکنوں کونشانہ بنانا، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے،عابد محمودکھگہ

بدھ 1 اپریل 2015 17:04

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلقہ این اے157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل(ر) عابد محمودکھگہ نے کراچی میں ایم کیوایم کی طرف سے تحریک انصاف کے کارکنوں کونشانہ بنانے اورگاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کو جمہوری رویہ اختیار کر نا چاہیے انتخابات میں حصہ لیناہر جماعت کابنیادی حق ہے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں کارکنوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ دھونس دھاند لی کی بنیادپر قائم ایم کیوایم کی مقبولیت کی عمارت اب مزید قائم نہیں رہے گی عوام تنگ آچکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کراچی کی روشنیا ں اورامن واپس لانے کاعزم کیا ہے ۔تحریک انصاف کراچی میں نہ صرف ضمنی الیکشن بلکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی نمایاں کامیابی حا صل کرے گی یہی خوف ایم کیو ایم کو کھائے جارہاہے غنڈہ گردی اور دھونس سے تحریک انصاف کاراستہ نہیں روکا جاسکتا ۔