کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز کراچی اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان

بدھ 1 اپریل 2015 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی تیزی میں تبدیل ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران گیارہ سو پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس میں تیس ہزار کی سطح بحال ہو گئی۔

(جاری ہے)

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مختلف افواہوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے شئیر کی بڑے پیمانے پر فروخت کے باعث مندی کے بادل چھا گئے تھے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ای سی پی نے گزشتہ روز ایک اہم اجلاس طلب کیا، اس دوران چیئرمین نے کہا تھا کہ کوئی افواہوں پر کان نہ دھرے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز حصص کے بہتر نرخ ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ ناڈیکس میں گیارہ سو پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس تیس ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :