ایف بی آر نے ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی

بدھ 1 اپریل 2015 16:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ایف بی آر نے ڈیزل پر سیلز ٹیکس میں 5 فیصد کمی کر دی، نوٹیفیکیشن رات گئے جاری کیا گیا، دیگر پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی لاگو ہے ایف بی آر کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمد پر نافذ جنرل سیلز ٹیکس کو 38 فیصد سے کم کر کے 32 فیصد کر دیا گیا جبکہ دیگر پٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس 18 فیصد ہی لاگو ہو گا ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں کمی کا نوٹیفیکیشن 31 مارچ کی رات کو جاری کیا اور اس کا اطلاق یکم اپریل سے ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :