نوشہرہ ورکاں‘ 10گدھے چوری‘ کھالوں کے بغیر برآمد کرلئے گئے

بدھ 1 اپریل 2015 16:38

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) پنجاب کے مختلف شہروں میں گدھے چرا کر انہیں ذبح کر کے کھالیں فروخت کرنے کا دھندہ تھم نہ سکا، علاقہ تھانہ نوشہرہ ورکاں موضع جاگو وال میں عبدالطیف گمہار کے 10گدھے اس کی حویلی سے نا معلوم افراد چرا کر لے گئے، اگلی صبح گدھے غائب پا ک عبدالطیف نے تلاش شروع کی تو گاؤں سے دور ویران علاقہ میں زبح شدہ گدھوں کا گوشت پڑا تھا جنہیں جانور اور کتے خوراک بنا رہے تھے جبکہ تمام گدھوں کی کھالیں اتار کر گدھوں کی کھالیں اتار کر نامعلوم چور لے گئے تھے، اندریں حالات میں گزشتہ کئی ماہ سے پنجاب کے مختلف شہروں سے گدھوں کے چرانے اور ان کا گوشت بھی مارکیٹ میں فروخت کرنے کے واقعات معمول بنے ہوئے تھے جبکہ اس جرم میں ملوث افراد کے انکشاف پر معلوم ہوا ہے کہ ان کا لالچ گدھے کی کھال پر ہوتا ہے جو اس وقت مارکیٹ میں 10 سے 12ہزار تک فروخت وہ جاتی ہے اور گرم ترین جیکٹس یا کسی بھی لباس کی صورت میں نفع بخش تجارت ہے اور دھوکہ دہی سے گوشت بھی کسی قصاب کے ملوث ہونے سے فروخت ہو جائے تو ایک گدھے کے عوض بارہ سے چودہ ہزار کی دیہاڑی لگ جاتی ہے۔