ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیراہتمام اباسین سفاری ٹرین 11 اپریل کو چلائی جائے گی

بدھ 1 اپریل 2015 16:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام پشاور سے اٹک تک اباسین سفاری ٹرین 11اپریل کو چلائی جائے گی جبکہ اسی ماہ میں خانپور فیسٹیول کا انعقاد بھی خانپور جھیل پر کیا جائے گا۔ منیجنگ ڈائریکٹر ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ ٹی سی کے پی نے کامیابی کے ساتھ اپنے سالانہ شیڈول کردہ ایونٹس کا انعقاد کر رہاہے ۔

جبکہ ٹوورازم کارپوریشن نے گزشتہ سال 2014 سے ابتک مختلف ایونٹس کے انعقاد سمیت کئی فیسٹیول بھی منعقد کئے ۔ ان ایونٹس اور فیسٹیول میں میوزیکل کنسرٹ، پشاور سے اٹک خورد تک سٹیم انجن ٹرین کا سفر، انڈس واٹر کراسنگ 4x4 جیپ رلی ، برطانوی دورکی فائر بریگیڈ اور گورگٹھٹری میں عوام کیلئے تفریح کا اہتمام، خانپور فیسٹیول ، انٹرنیشنل ٹوورازم ایکسپولاہور، خیبرپختونخوا ٹوورز لانچنگ کمپنی ، گورگٹھٹری میں آرٹ اینڈ کرافٹ فیسٹیول ، آثار قدیمہ سوات کی سیر، کالاش فیسٹیول ، شندور پولو فیسٹیول، بروغل فیسٹیول، موٹر بائیک ریلی وادی سپٹ ، یوم عالمی سیاحت کی تقریب، ونٹیج کار ریلی ، کری ایٹیور میٹ اپ کانفرنس، وادی کمراٹ سپورٹس فیسٹیول ، خیبرپختونخوا کلچر فیسٹیول ، دلیپ کمار سالگرہ تقریب، سیٹھی ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کے زیور کے نام کے یہاں کے نامور شخصیات اور اداکاروں کی تقریب، خیبرپختونخوا فوڈ اینڈ کلچر فیسٹیول، آئی ٹی بی برلن جرمنی تقریب میں ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی شرکت ، فرنٹیئر 4x4جیپ ریلی کالام، پی ٹی ڈی سی کے مختلف ہوٹلز ، موٹلز اور پراپرٹی کی ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کو منتقلی جبکہ ٹی سی کے پی اور کے پی - بی او آئی ٹی کے باہمی اشتراک سے مختلف پراجیکٹس پر کام جن میں گلیات میں ایڈونچر پارک، ایوبیہ چیئرلفٹ کی تزہین وآرائش، نوشہرہ ڈسٹرکٹ میں پارک ، سپورٹس اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات ، صوابی ڈسٹرکٹ میں ہنٹ پارک کی تعمیر نوشامل ہیں ۔

(جاری ہے)

منیجنگ ڈائریکٹر ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ محکمہ نے سال 2014-15کی مختص کردہ اے ڈی پی رقم پر کامیابی سے تمام پروگراموں کا انعقاد کیا جن میں 9جاری کردہ اور 3نئی سکیمیں شامل ہیں۔ ان میں گورگٹھٹری میں کاریگرگاؤں کا قیام جسکا افتتاح اس ماہ اپریل میں ہوگا۔ واٹر سپورٹس ٹوورازم کی خانپور جھیل پر سہولیات ، محکمہ سیاحت کو منتقل کردہ پی ٹی ڈی سی ہوٹلز اور موٹلز کوسیاحوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت تعمیر نو و تزہین و آرائش ، سیاحوں کیلئے کاغان ، کوہستان ، چترال ، گلیات ، ناران میں سہولیات کا قیام شامل ہے ۔

جبکہ نئی سکیموں میں مالم جبہ میں پکنک سپاٹ کا قیام ، ملک کے دیگر شہروں لاہور اور کراچی میں ٹوورسٹ انفارمیشن سنٹر کا قیام ہے تاکہ ان علاقوں سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے کیساتھ ساتھ معلومات بھی فراہم کی جا سکیں تاکہ باآسانی خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقوں کا رخ کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :