سیاسی جماعتوں کے مثبت روئیے اور جمہوری اداروں کا احترام ہی ملک کی ترقی کا ضامن ہے ،علی اکبر گجر

بدھ 1 اپریل 2015 16:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) سیاسی جماعتوں کے مثبت روئیے اور جمہوری اداروں کا احترام ہی پاکستان کو جدید ترقی یافتہ ریاستوں کی صف میں شامل کرنے کی ضمانت بنے گا․ کراچی کے امن کے لئے قومی یکجہتی اور سیاسی بلوغت ملکی کی جمہوریت کی عظیم خدمت ہوگی․شہر قائد کے سنہرے دن بہت قریب ہیں کنٹونمنٹ اور صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حمائت یافتہ امیدوار کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کریں گے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کنٹونمنٹس کے بلدیاتی انتخابات کو سندھ میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابیوں کے نئے سفر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل میں کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حمائت یافتہ امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے روشن پاکستان کی بنیاد سندھ کے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے ذریعے رکھی جائے گی۔پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار نامزدگی فارم جمع کروانے کے بعد ملاقات کے لئے ان کے دفتر پہنچے تھے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے رہنما علی اکبر گجر نے کہا کہ انشا اللہ سندھ کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حمائت یافتہ امیدوار شاندار کامیابیاں حاصل کر کے یہ ثابت کریں گے کہ سندھ کا فیصلہ بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حق میں ہوگا اور آئندہ سندھ کی حکومت میں بھی قائد میاں محمد نواز شریف کے سپاہی نظر آیا کریں گے․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنی جماعت کے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت پر بے لوث یقین رکھنے والے پاکستانیوں کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) ہر سطح پر تعاون کرے گی․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سیاسی کلچر میں مثبت تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ سندھ میں تعمیر و ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے․ صوبے کے بلدیاتی انتخابات میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے امیدوار تاریخی کامیابیاں حاصل کر کے سندھ کے عوام کی خدمت اور صوبے میں خدمت اور ترقی کا نیا باب کھولے گی․ پاکستان کے عوام نے مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو جب بھی خدمت کا موقع دیا ہم نے کبھی قوم کو مایوس نہیں کیا جس کا سب سے بڑا ثبوت پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ہے جو قوم کے لئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا سب سے بڑا تحفہ ہے․