کراچی،ٹریفک حادثے میں2 افراد جان سے گئے

بدھ 1 اپریل 2015 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اپریل۔2015ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی میں دو بسوں کے درمیان تیز رفتاری سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

حادثے میں ہلاک ہونے والی ثانیہ سول اسپتال میں نرس تھی، جسے اس کا کزن ارماز اسپتال چھوڑنے جارہا تھا کہ ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار بس نے ٹکر مار دی، لواحقین کے مطابق ثانیہ کی سات ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :